راجباہ نیاز بیگ ، پانی کی بندش کے خلاف کا شتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

راجباہ نیاز بیگ ، پانی کی بندش کے خلاف کا شتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) راجباہ نیاز بیگ میں تقریباً 20 روز سے پانی بند ہونے سے ہزاروں کا شتکا رو ں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ میں اوور ہیڈ برج بنانے کی وجہ سے راجباہ نیاز بیگ کا پانی بند کرنے پر گزشتہ روز سینکڑوں افراد نے شامکی بھٹیاں سڑک پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔اس موقع پر عبدالغفار بھٹی،محمد اشرف بھٹی،محمد صوبہ سیال،محمد یعقوب بھٹی سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)محمد اقبال بھٹی،محمد عباس بھٹی وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہماری مکئی ، چارہ ،مونجی وغیرہ کی کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ انہار کے اعلیٰ افسروں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ راجباہ نیاز نیگ میں فوری پانی چھوڑا جائے ورنہ ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر پھولنگر تک دیہادتوں کی عوام ہزاروں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر ملتان روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔