عوام کو سازش کے تحت جمہوریت سے بدظن کیا جا رہا ہے،شاہ اویس نورانی

عوام کو سازش کے تحت جمہوریت سے بدظن کیا جا رہا ہے،شاہ اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عوام کو سازش کے تحت جمہوریت سے بدظن کیا جا رہا ہے۔ داخلی بحران خارجی محاذ پر پاکستان کی ناکامی کا سبب ہے۔ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ کیا اب ایم کیو ایم پاک صاف ہو گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں احمقانہ ہیں۔ قرضے معاف کرانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

احتساب کے عمل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ علاقائی امن کے راستے میں امریکہ کا دوہرا معیار اور بھارت کی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ محرم کے دوران مسلکی ہم آہنگی کو برقرار رکھ کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ ا