پاکستان پر چھائے اندھیر ے ختم ہونے کا وقت قریب آ گیا،پرویز ملک

پاکستان پر چھائے اندھیر ے ختم ہونے کا وقت قریب آ گیا،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کئی برس سے پاکستان پر چھائے اندھیرے ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شب و روز کی محنت رنگ لائی ہے اور یہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کا ثمر ہے ۔
کہ سسٹم میں ہزاروں میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے اور پاکستان میں لوڈشیڈنگ بہت حد تک ختم ہوچکی ہے ایک گروپ نے ملک میں اندھیرے پھیلائے تو دوسرے گروپ نے ان اندھیروں کو دور کرنے کی کاوشوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،عامر خان،ڈاکٹر اسد اشرف،چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عوام کی مشکلات بڑھانے والوں کوعوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ افقید المثال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی تعمیر کا سہراقائد میاں نواز شریف کے سر ہے،انہی کے دور میں تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی، ملک میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ۔