امام حسینؓ کے صبر اور حکمت کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، مولانا مرتضی حسین

امام حسینؓ کے صبر اور حکمت کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، مولانا مرتضی حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے )متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کے زیر اہتمام شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد مولانا مرتضی حسین گھلو فاضل قم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی شہادت پر رونا عبادت ہے جس کو نبی کریم نے اپنا بیٹا کہااور اپنے کندھوں پر سوار کیا اسکو نیزوں پر سوار کرنے کا غم کبھی نہیں بھلایا جا سکتاکربلا میںآپ کے صبر اور حکمت کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔یہ وہ واحد فوج ہے جس میں 6ماہ کا شیر خواراور 90سالہ بوڑھا بھی شامل ہے ۔آپ نے عظمت توحید کو خوب الفاظ میں بیا ن کیا اور نوک نیزہ پرتلاوت قرآن کر کے بتایا کہ شہید زندہ ہوتا ہے ۔بہادر علی زیدی نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے وہاں سے یا حسین یا حسین کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔آپ نے مشکل سے مشکل حالات میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا درس دیا ۔آغا علی حسنین مہدوی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ظلم ایسا نہیں جو آپ اور آپکے اہل خانہ پر نہیں ہوا نواسہ رسول کی شہادت پر محبان محمد و آل محمد قیامت تک نوحہ کناں رہیں گے۔حسینی مشن کو عام کرنے کے لیے ہمیں اپنے عقائد کو بھی مضبوط بنانا ہو گا ۔شاعر اہلبیت عاصم عباس شمسی نے بارگاہ رسالت و امامت میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔