چڑیا گھر ، ہتھنی سوزی کے بعد نیل گائے اور ہرن کے بچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چڑیا گھر ، ہتھنی سوزی کے بعد نیل گائے اور ہرن کے بچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

  

لاہور(دیبا مرزا ) چڑیا گھرمیں نئے پیدا ہونے والے نیل گائے کے بچے ‘ فیلو ڈئیر اور کالے ہرن کے بچے سیاحوں اور انکے بچوں کے لئے اس وقت خصوصی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں اور بچے ان نئے شیر خوار ننھے منے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی آفرز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں تو وہی پر یہ بچے اپنے اپنے والدین کے ساتھ ملکر ان نئے مہمانوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوارہے ہیں بچوں کی ان نئے مہمانوں میں دلچسپی دیکھ کر ان کے والدین بھی بڑے خوش دکھائی د ے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چونکہ اس وقت محرم الحرام کے دن چل رہے ہیں اور روایتی طور پر چڑیا گھر میں وہ رش دیکھنے میں نہیں آرہا جو کہ عام دنوں میں ہوتا ہے۔آج کل لاہور سے باہر کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو کہ اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کی غرض سے آ رہے ہیں چونکہ اس وقت بچوں کی سب سے دلچسپی والا جانور ہاتھی نہیں ہے تو ان بچوں نے وقتی طور پر ان نئے پیدا ہونے والے جانوروں میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے ۔ دوسری جانب بچوں کی زیادہ تر تعداد بندروں والے حصے میں بھی دکھائی دیتی ہے اور بچے ان بندروں کے ساتھ بھی کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے جنگلوں کے ساتھ لگ کر ان بندروں کے ساتھ شرارتیں کرتے اور تصاویر بناتے ہیں ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہاتھی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بچے مکینیکل ہاتھی کی سواری بھی بڑے شوق سے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔علاوہ ازیں اس وقت جانوروں کو پینے کا پانی مہیا کرنے کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور چڑیا گھر سے متصل جناح باغ کے ساتھ جو زمین چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کی گئی ہے اس میں بھی توسیع اور تزئین وآ رائش کاکام جاری ہے جس میں تفریح کے لئے آنے والوں کے بیٹھنے کے لئے بڑی تعداد میں نئے بینچ بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -