شاہدہ منی کی رہاشگاہ پر12محرم الحرام کو مجلس عزا منعقد ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی کی رہاشگاہ پر12محرم الحرام کو مجلس عزا منعقد ہوگی جس میں شوبز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔مجلس عزا سے معروف عالم دین علامہ علی ناصر علوی اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم انجام دیں گے ملک کے نامور سوز خواں امام عالی مقامؓ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔اختتام مجلس پرعلم اور شبیہہ ذوالجناح براآمد ہوگی۔یاد رہے کہ شاہدہ منی گزشتہ کئی برس سے اپنے گھر پر مجلس عزا کا انعقاد کررہی ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ماہ محرم تمام مسلمانوں کو انتہائی عقیدت و احترام سے منانا چاہیے اور اس ماہ میں سب کو زیادہ سے زیادہ مجالس اور محافل کااہتمام کرنا چاہیے۔