ترکش ممبر پارلیمنٹ محمد برہان کا سلمان رفیق کے ہمراہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ترکش ممبر پارلیمنٹ محمد برہان نے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ محمد برہان 80ء کی دہائی میں شعبہ الیکٹریکل کے طالبعلم رہے ہیں۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا۔محمد برہان ،خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر فضل احمد خالد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر برہان طالبعلموں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکو ماضی کے قصے بھی سنائے۔ خواجہ سلمان رفیق مختلف شعبہ کے اساتذہ سے ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے رہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ترک ممبر پارلیمنٹ کانوکیشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔
۔ معزز مہمان گرامی کو اعزازی شیلدز اور پھولوں کے تحائف بھی دیئے گئے۔