جی سی یونیورسٹی اورپنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے درمیان معاہدہ

جی سی یونیورسٹی اورپنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے درمیان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہوراورپنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA)کے درمیان معاہدہ ۔ایجنسی یونیورسٹی میں نصب تمام ’’انرجی ان ایفیشنٹ اپلائنسز ‘‘لائٹس،پنکھے اور ایئر کنڈیشنز تبدیل کرکے’’ انرجی ایفیشنٹ اپلائنسز‘‘تنصیب کرے گی۔اس حوالے سے جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور(PEECA)کے مینجنگ ڈائریکٹر عدنان مدثر نے15نکاتی معاہدے پر دستخط کردیئے۔جی سی یونیورسٹی پنجاب میں پہلی سرکاری جامع ہے جہاں (PEECA)اپنے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انرجی ایفیشنٹ اپلائنسز تنصیب کر رہا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت (PEECA)جی سی یونیورسٹی میں انرجی ایفیشنٹ6500لائٹس،440ایئر کنڈیشنز اور 2400 پنکھے تنصیب کریگی۔اس موقع پر (PEECA)کے ایم ڈی عدنان مدثر کا کہنا ہے کہ (PEECA)اپنے دوسرے پراجیکٹ کے تحت سرکاری بلڈنگز پر سولر پینل کی تنصیب کا منصوبہ بنا رہے ہیں اس منصوبے میں بھی جی سی یو کو ترجیح دی جائے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پرگرام مینیجر(PEECA)عبدالرحمان،جی سی یو کے ڈینزپروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان،پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد،پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیلویلپمنٹ یاسر محمود بھی موجود تھے۔