شہیدان کربلا کی قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی،حافظ ابو بکر

شہیدان کربلا کی قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی،حافظ ابو بکر

  

رائیونڈ(نمائندہ پاکستان)31ویں سالانہ محر م ا لحرام کی دس نورانی راتیں یکم محرم سے شہادت کانفرنس منعقدہ سے حضرت صاحبزادہ حافظ میا ں ابو بکرسجادہ نشین شرقپوری ،نے کہا کہ و اقعہ کربلا قیامت تک آنے والی مسلمان نسلوں کیلئے مینار نورہے،حضرت امام حسین عالی مقام نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دے کراسلام کو قیامت تک زندہ کر دیا ہے ۔میدان کربلا میں 9محرم کو امام حسین نے عام اعلان کر دیا تھا کہ کل 10 محر م کو میری شہادت ہو گی،شہیدان کربلا کی انمول قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی ان خیالات کا اظہارجامعہ مسجد شیر ربانی مفتی کالونی زیر صدارت صاحبزادہ پیر مقصوداحمد سعید اشرفی سجادہ نشین خا نقاہ اشرفیہ مھتم و خطیب جامعہ نقشبندیہ رائیونڈ میں کر رہے تھے۔

بعد ازاں ختم شریف اور سلام اور حظورﷺ کی خدمت میں حدیہ عقدت اور سامعین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -