فلمسٹار شمیم آرا کی پہلی برسی کی تقریب

فلمسٹار شمیم آرا کی پہلی برسی کی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلمسٹار شمیم آرا نے اپنی زندگی میں انتہائی مثبت اور فعال کردار ادا کئے انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کی شمیم آرا فلم انڈسٹری کا ایک روشن با ب اور وطن کا عظیم سرمایہ تھیں ان خیالات کا اظہار خیمسانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے فلمسٹار شمیم آرا کی پہلی برسی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام انٹر نیشنل فلمز اور سویرا آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں مرزا آر بیگ ،ایم شہزاد عالم اور سلطان حلیم کی جانب سے اداکارہ شمیم آرا مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی او فاتحہ خوانی کا ہتمام کیا گیا تھا ۔

مزید :

کلچر -