کالج آفارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’’پائیدار سیاحت‘‘ کے موضوع پر آگاہی واک اور سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’’پائیدار سیاحت‘‘ کے موضوع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی سے مہمان مقرر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں مقررین نے موضوع پر روشنی ڈالی اور بعد ازاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے آگاہی واک کی گئی۔ ڈاکٹر ساجد رشید نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا