وی سی گیمبیا یونیورسٹی کی وی سی یونیورسٹی آفایجوکیشن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) گیمبیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں وائس چانسلرز نے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گیمبیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اپنے مفید تجربات اور خصوصی مہارتوں کے پیش نظر گیمبیا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کرنے کے لئے خصوصی مدد فراہم کرے۔ ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے مہمان وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے گیمبیا یونیورسٹی کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کرے گی
۔ دونوں وائس چانسلرز نے اپنی جامعات کے درمیان اساتذہ و طلباکے تبادلے، مختلف وظائف اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔