پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے:اچھی خان
لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔اچھی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میری فلم ’’شور شرابا‘‘روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی ۔اس میگا پراجیکٹ کو بھارتی ڈائریکٹر حسنین حیدرآباد والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’شور شرابا‘‘میں فلم انڈسٹری کے دیگر نامور فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔