لاہور میں بہت کام کیا حقیقی پہچان کراچی ہے،عبید شیخ
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارعبید شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔عبید شیخ نے کہاکہ میں نے لاہور سے بھی بڑا کام کیا ہے مگر میری حقیقی پہچان کراچی سے ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جذبہ ایمانی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی بڑی مثال تین سو تیرہ کا لشکر ایک ہزار کفار پر بھاری ثابت ہوتا ہے اور یہی ہم سب کیلئے ایک بڑی مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے ساتھ دین کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہیے تاکہ آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں ۔