عوام کو متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانا ہونگے،بلال شیرازی

عوام کو متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانا ہونگے،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ محرم الحرام قربانی اور تحمل و صبر و استقامت کا درس دیتا ہے اس ماہ مقدس کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کیا جائے عوام اتحاد اور یکجہتی کی قوت سے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملادیں،انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کیلئے اپنے باوقار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے اہل بیت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی،کربلا میں شہداء نے اسلام کو نئی زندگی بخشی اور اسلام کا تحفظ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں امن ، یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔
تاکہ محرم الحرام میں کسی بھی شر پسند عناصر کو امن و امان کی خوشگوار فضا کو خراب کرنے کا موقعہ نہ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے ۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کریں اور بھائی چارے، پیار و محبت اور امن و امان کی صورتحال کو برقر ار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ دین کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔