حکومت نے قوم کو بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،صفدر بٹ
لاہور(کامر س رپورٹر)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صفدرعلی بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے قومی اداروں کو کٹھ پتلی بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ عوام کو جھوٹ بول کر بے وقوف بنانا اب نہیں چلے گا۔عدالت عظمی ملکی دولت لوٹنے والوں کو انکے بچوں سمیت واپس لا کراحتساب کا عمل شروع کرے اور ان سے ایک ایک پائی وصول کرکے قومی خزانے میں واپس جمع کروائی جائے ۔ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صفدربٹ نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم کو بے روزگاری ،غربت و افلاس ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی حلقہ سے ہی نہیں بلکہ ملک سے فرارہو چکی ہے ۔