قومی سلامتی کے اداروں سے محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، امجد خالق
لاہور(بزنس رپورٹر) نا اہل ہونے والے سابق وزیر اعظم سپریم کورٹ میں خود کو بے گناہ تو نہ ثابت کر سکے البتہ انہوں نے اپنی ضد کی وجہ اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ پریس کانفرنس میں انہوں نے پُر عدم استحکام کا اظہار کیا وہ باعثِ تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز بزنس مین محمد امجد خالق نے روزنامہ پاکستان سے ٹیلی فون گفتگو میں کہا۔ انہوںے کہا کہ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ملکی اداروں کو مضبوط بنایا جائے ۔امجد خالق نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کو کھلے لفظوں اور افواج پاکستان کو ڈھکے چھپے الفاظ میں جس طرح طنز کا نشانہ بنایا وہ کسی صورت بھی ملک اور اداروں کے لئے بہترین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ میاں نواز اور ان کے بچے خود کو بے گناہ تو نہ ثابت کر سکے البتہ انہوں نے اپنی نا اہلی کے بعد اداروں اور افراد کی کردار کشی کی تنظیم مہم کا آغاز کر دیا ۔
اور ذاتی مفاد کے لئے ٹکراؤ کیہ پالیسی پر گامزن ہوگئے جو سراسر ملکی مفاد کے تباہ کن ہے۔
کیونکہ اداروں کے مضبوط ہونے سے ہی ملک مضبوط ہوگا جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو عدلیہ اور افواج پاکستان ی اعلیٰ طرف ہے کہ وہ میاں صاحب کی غیر محتاط زبان اور جذبات یت کا کوئی جواب نہیں دے رہے جو کہ ایک بہترین عمل ہے۔