مریم نواز جلد نوازشریف کے 10سال لندن میں رہنے کا ٹویٹ کرینگی،فرح ناز

مریم نواز جلد نوازشریف کے 10سال لندن میں رہنے کا ٹویٹ کرینگی،فرح ناز

  

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ بہت جلد مریم صفدر ٹویٹ کریں گی کہ نواز شریف دس سال لندن رہیں گے روک سکتے ہو تو روک لو۔گزشتہ روز انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدراور ان کے بہن بھائی احتساب عدالت میں پیش ہوں اور ناجائز اثاثوں کا جواب دیں کیونکہ پاکستان کے کروڑوں بہن بھائیوں کی دولت لوٹی گئی ہے اور انشاء اللہ اب پائی پائی کا حساب ہو گا۔ڈاکٹر طاہر القادری برسراقتدار ہوتے تو لٹیرے سب کچھ خزانے میں جمع کروا کر جان بخشی کی اپیلیں کررہے ہوتے۔ اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، آمنہ بتول و دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔

فرح ناز نے کہا کہ شریف خاندان کو ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ مریم صفدر ،حسن ،حسین کے وارنٹ گرفتاری بذریعہ سفارتخانہ لندن پہنچ رہے ہیں ،غریب عوام کا مال لوٹنے والوں کی خاک پوری دنیا میں اڑ رہی ہے۔اسے قدرت کا انتقام کہتے ہیں۔یہ خاندان خود کو احتساب سے بالا سمجھتا تھا آج ان کے وارنٹ نکل رہے ہیں اور سرخیاں چھپ رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -