کامیابی کیلئے امام حسینؓ کا طرز زندگی اپنانا ہو گا،عبدالوحید روپڑی
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں امن امان کی خراب صورتحال خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے ،ہم خرافات کو تو اپنا لیا لیکن جو اصل تعلیم دتھی اسے چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، خلفاء راشدین اور حضرت امام حسینؓ کا طرز زندگی اختیار کئے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے قاری فیاض اور مولانا جابر سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام کے نام پر دہشت گردی ، قتل وغارت گری اور فرقہ واریت خلاف اسلام ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیخلاف بیرونی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔