راحت فتح علی خاں نے فلم کمپنی بنالی، دو فلمیں بنانے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استادراحت فتح علی خاں نے فلم کمپنی بنالی۔راحت فتح علی خان نے سال میں دوفلمیں بنانے کا اعلان کردیا ہے.واضح ہوکہ راحت فتح علی خاں کی عالم گیر شہرت میں بھارتی فلموں کے لئے گائے جانے والے درجنوں گیت ہیں جن کی بدولت وہ امریکہ، جاپان، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت خلیجی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے والے میوزیکل کنسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولت کے انبار لگاچکے ہیں .راحت فتح علی خان نے پاکستان فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی اور بین الاقوامی سینما مارکیٹ تک رسائی کے لئے فلم سازی کا فیصلہ کیا ہے. اس سلسلے میں وہ کچھ عرصے سے اپنی پہلی دوفلموں کے سکرپٹ پر کام کررہے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنی فلموں میں بھارت کے معروف فنکاروں کو بھی فلموں میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔