نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ رانی‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ رانی‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے آن ائیر سوپ’’ رانی‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی جو مریدکے شہر کے نواح میں واقع ایک پرانی حویلی میں جاری ہے جس میں بابرعلی ،خالدبٹ، تبسم خان،علی انجم، راحیلہ آغا ،نغمہ بیگم،صاحبہ،صائمہ سلیم،سنگیتا اور کنزیٰ ہاشمی حصہ لے رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں سلیم شیخ، اورنگزیب لغاری سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔ اس سوپ کے پروڈیوسر معراج الدین اور احسن خان جبکہ ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں۔ سوپ کا ٹائٹل رول کنزیٰ ہاشمی کررہی ہیں جنہوں نے اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کو پہلی قسط آن ایئر ہوتے ہی شائقین کی طرف سے زبردست رسپانس ملا ۔

جس کی بنیادی وجہ یہ ہے اس کی کہانی اور کرداروں کا ٹریٹمنٹ روٹین سے یکسر مختلف ہے جس کا کریڈٹ پروڈویسر اورڈائریکٹر کو جاتا ہے جس کے ساتھ ساتھ رائٹر کا ذکر بھی ضروری ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر لوگ مجھے اب رانی کے نام سے پکارتے ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر اداکرتی ہوں کیونکہ میرے تمام ڈرامے سپرہٹ جارہے ہیں۔ ان دنوں رانی کے ساتھ ساتھ میرے جو ڈرامےآن ائیر ہیں ان میں ’’ دلدل‘‘ اور’’ محبت تم سے نفرت ہے‘‘ شامل ہیں.پروڈویسر معراج الدین نے بتایا کہ یہ سوپ پہلے دن سے مقبولیت کی جانب گامزن ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیم ورک ہے.انہوں نے مزیدبتایا کہ ڈرامے کی کامیابی کے سلسلے میں جلد ہی ایک تقریب بھی منعقد کی ۔

مزید :

کلچر -