اداکارہ و ماڈل اشناشاہ جانوروں کے تحفظ کی مہم چلائیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل اشناشاہ جانوروں کے تحفظ کی مہم چلائیں گی جس کا آغازانہوں نے سوشل میڈیا سے کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اشنا شاہ نے یہ کام اپنی مددآپ کے تحت کچھ عرصہ پہلے کراچی میں اپنے چنددوستوں کی مددسے کیا تھا جسے اب انہوں نے سوشل میڈیا تک پھیلادیا ہے ۔اس بارے میں اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جانوروں کو کسی طرح کے بھی حقوق حاصل نہیں ہیں حالانکہ مذہب نے اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری ہیں۔
لیکن مسلمان ہونے کے باوجود ہم لوگ ان چیزوں کا خیال نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویسے تو تمام جانوروں کاہی خیال نہیں رکھا جاتا لیکن سب سے زیادہ براحال کتوں کاہے،خاص طور شہروں میں پھرنے والے آوارہ کتوں کو بے دردی سے ماردیا جاتا ہے جس کی مثال کچھ عرصہ پہلے کراچی میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں سینکڑوں کتوں کو ماردیاگیا تھا۔اشنا شاہ کا مزیدکہنا ہے کہ اس بارے میں شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ جانوروں اور بالخصوص کتوں کو بے دردی سے نقصان نہ پہنچائیں۔
B