انڈسٹری میں تبدیلی نئے فنکار لائے سکتے ہیں:جرار رضوی

انڈسٹری میں تبدیلی نئے فنکار لائے سکتے ہیں:جرار رضوی
 انڈسٹری میں تبدیلی نئے فنکار لائے سکتے ہیں:جرار رضوی

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹار میکر ڈائریکٹرجرار رضوی نے کہا ہے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے ۔ایک بیان میں ان کاکہناہے کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ سینئرفنکارایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔فلمسازوں اورہدایتکاروں کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہواورفلم انڈسٹری ترقی کرے ۔

جرار رضوی کاکہناہے کہ ہمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اورتعلیم یافتہ تیکنیک کاراس سے مستفید ہورہے جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے ۔

مزید :

کلچر -