الحمرا ہال میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے تقریب

الحمرا ہال میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے تقریب
الحمرا ہال میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے تقریب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الحمرا ہال میں ورلڈ ٹور ازم ڈے کے حوالے سے ”پائدار سیاحت مضبوط معیشت “ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ورلڈ ٹور ازم ڈے کے موقع پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی جانب سے الحمرا ہال مال روڈ پر تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں صوبوں کے ثقافتی رنگوں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ۔ اس دوران پاکستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔

تقریب میں لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری،سنئیر تجریہ کار سہیل وڑائچ ، اسجد غنی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت رائے علی حیدر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانامشہور کا کہنا تھا کہ دنیا میں سیاحت زر مبادلہ کمانے والی صنعت ہے۔ کئی ملکوں کی معیشت کا دارو مدار ہی اس سے وابستہ ہے،تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔ تقریب میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے وفد نے بھی شرکت کی اور پاکستان کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے۔

مزید :

لاہور -