حکمت و دانائی کی باتیں

حکمت و دانائی کی باتیں

  

*پس جس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا لو یہ میرا نامہ اعمال پڑھو۔(الحاقہ 19 )

*تم اپنی نمازوں میں سے کچھ حصہ اپنے گھروں کے لیے بھی مقرر کرو (نفلی نماز ) اور انہیں قبرستان نہ بناؤ۔(مُسلم777)

*میرے ان بندوں کو خوشخبری دے دو جو بات کو سُنتے ہیں پھر اس میں سے اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔( الزمر 18۔17)

* میری پُوری امت درگزر کے قابل ہوگی سوائے ان لوگوں کے جو کھلم کھلا گناہ کرنے والے ہوں گے۔(بخاری: 986)

*ان کو ان کا رب خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت رضا مندی اور ایسے باغا ت کی جن میں ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں۔

*اس طرح قہقہہ مار کر رہنے ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ آپ ؐکے حلق کاکوا نظر آنے لگا۔آپ ؐ صِرف مسکرایا کرتے تھے ( بخا ری)

* تم ہر گز نیکی حا صل نہیں کر سکتے یہاں تک کہ تم پسندیدہ چیز ( اللہ کی راہ میں) خرچ کرو۔ ( آل عمران : 92)

* ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر خُون،مال اور عزت حرام ہے۔( مُسلم :2564)

* اے ایمان والو! تُم اپنی جانوں کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچا ؤ۔ ( التحریم:6)

* تم میں سے کو ئی مومن نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ وہ اپنے لیے بھی وہی پسند کرے جو دوسروں کے لیے کرتا ہے۔( متفق علیہ )

*سو جو یتیم ہو اس پر سختی مت کیا کرو اور جو مانگنے والا ہو اُسے مت جھڑکا کرو۔( الضحیٰ :9-10)

* جس شخص نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اسکی پردہ پوشی فرمائے گا ۔( بخاری : 97/5)

* اور رحمٰن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہلوں سے ملتے ہیں تو سلام کہہ کر گزر جاتے ہیں ۔( الفرقان :63)

* کسی شخص کے برا ہو نے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلما ن بھائی کو حقیر سمجھنے لگ جائے۔( مُسلم : 2564)

*مومن تو بھائی بھائی ہیں پس تم بھائیوں کے درمیان صلح کرادیا کرو۔(الحجرات: 10)

* جو کسی پر رحم نہیں کرتا اُس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔( بخا ری 426/10)

* اے نبی ؐ! مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائیں ۔( الحجر : 88)

* جو اپنے بھائی کی حا جت پوری کرنے لگتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اس کی حا جت پُوری فرماتے ہیں۔( مُسلم : 2580)

* تم بھلا ئی کے کام کیا کرو تاکہ تُم کامیاب ہوجاؤ۔( الحج :77)

* اور مظلوم کی بد دعا سے بچنا اس لیے کہ اس کی بد دُعا اوراللہ تعالیٰ کے درمیان پردہ نہیں ہوا کرتا۔( بخا ری : 261/3)

* جس نے کوئی اچھی سفارش کی اس کے لیے بھی اُس میں حصہ ہوگا۔(النساء: 85)

* مومن مومن کے حق میں عمارت کی مانند ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔( مُسلم : 2585)

* وہ بستی والوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ ظلم کا ارتکاب کرتے ہیں یقیناً اسکی پکڑ نہایت درد ناک ہے۔( ھود : 102)

* تمہیں روزِ قیامت حق والوں کے حق ضرور ادا کرنے ہوں گے حتیٰ کہ بغیر سینگوں والی کو سینگوں والی بکری سے بدلہ دلوایا جائے گا۔ ( مُسلم : 2582)

* جو اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا ادب کریگا پس یہ دلوں کی پرہیز گاری میں سے ہے۔( الحج : 32 )

* جس نے بالشت کے برابربھی کسی کی زمین ناحق حاصل کی تو اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا(بخاری 103/5)

مزید :

ایڈیشن 2 -