سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کے عربی زبان میں نغمے کی دھوم

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کے عربی زبان میں نغمے کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہا (این این آئی)غریب الوطن لوگوں کو اپنے دیس کی یاد کتنی ستاتی ہے، یہ احساس ان غریب الوطن افراد ہی کو ہوتا ہے۔ وطن کی یاد کے ایک منفرد احساس کا اظہار سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے عربی زبان میں نغمہ گا کر کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری ایک سعودی شہری کے کہنے پر عربی زبان میں ایک ملی نغمہ گاتا ہے۔ایک مقامی صحافی محمد سلامہ کے مطابق ’وطنی الحبیب‘ کا نغمہ خوبصورت آواز میں گنگنانے والے پاکستانی شہری کا نام اعجاز ہے۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے پاکستانی شہری کی جانب سے خوبصورت عربی ملی نغمہ سنانے پر اس کی تکریم پر زور دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -