عاشورہ محرم پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کیے ہیں،سی ٹی او

عاشورہ محرم پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کیے ہیں،سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہوررائے اعجاز احمد نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،،غیر قانونی طور پر کالے شیشوں،نیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہوگی، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی ۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن کی نگرانی میں6ڈی ایس پیز،69انسپکٹرز،56پٹرولنگ آفیسرزاور1260ٹریفک وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح کے روٹ پر تعینات کیا جائیگا۔ٹریفک پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائے گی۔ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بندروڈ کی طرف بجھوائی جائیگی۔ لا ء کالج کی جانب سے چوک ٹمبر اردو بازار کی جانب کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی ۔مستی گیٹ ٹرن شاہی قعلہ کی طرف سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی ۔ہر قسم کی ٹریفک کو لوئر مال روڈ پر چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ ، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جائے گی ۔پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔
سی ٹی او

مزید :

علاقائی -