فوڈ اتھارٹی کے چھا پے ،گوجرانوالہ کی نرالا املی فیکٹری ،الشیخ بیکرز اور کیک اینڈ کیتھی سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھا پے ،گوجرانوالہ کی نرالا املی فیکٹری ،الشیخ بیکرز اور کیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سوامی نگر روڈ پر ایم ایس فوڈ کنفکشنری یونٹ ،جوہر ٹاؤن میںیو ایم ٹی ، حاجی جوس کارنر، رجب روڈ پر چمن نان شاپ ،ڈیفنس روڈ پر یونیورسٹی آف لاہوراورشیر شاہ روڈ پرثناء بیکرزکو چیک کیا اور معائنے کے دوران غیر معیاری رنگوں کے استعمال، اشیاء خوردونوش کوڈھانپ کر نہ رکھنے ،نیلے کیمیکل ڈرمز استعمال کرنے ،احاطے میں مکھیوں کی موجودگی ، گندے زنگ آلودہ فریزراورصفائی کاخیال نہ رکھنے پر 75ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ فیروز پور روڈ پر مالمو بیکرز ،گورمے بیکرز ،ڈوسے بیکرز ،کچا جیل روڈ پر لیاقت سنز کیش اینڈ کیری کو بلیو بینڈفروخت کرنے سے روک دیا گیا۔ملتان کی ٹیم نے اولڈ بہاولپور روڈ پر المائدہ پیزا گارڈن کو 25ہزار روپے،بستی ملوک چوک پر نیو فوڈ میلہ کو5ہزار،لطف آباد میں ٹیسٹی کلب چرغہ ہاؤس اینڈ باربی کیو،مٹوٹلی شجاع آباد میں ملازم ڈھابہ،اڈاراجہ رام میں بسم اللہ چرغہ ہوٹل،آصف سوئیٹس، سنی آبِ حیات ملک شیک،کمبوہ ڈرنک کارنر ،ضلع خانیوال میں نیازی چوک اور چک شہانہ روڈ پرفورٹ ریسٹورنٹ پر 150گرام نان فوڈ گریڈ کلر،500گرام ایکسپائرڈ کسٹرڈ اور 6کلو گرام مضرِ صحت سبز ی تلف،گوجرانوالہ میں نرالا املی فیکٹری ،الشیخ بیکرز اور کیک اینڈ کیتھی کو سیل کر دیا گیا۔راولپنڈی کی ٹیم نے ریحان فوڈز نمکو پروڈکشن یونٹ ، کاروان مصالحہ جات اور نیلم کشمیر بیکرز اینڈ سوئیٹس کوصفائی وسیوریج کے ناقص انتظامات،زائد المیعاد اشیاء خوراک کا استعمال ،سٹوریج اور فروخت،برتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کا دوران کام ایپرن ، دستا نے اورہیڈکور استعمال نہ کرنے،حشرات کی موجودگی اورمصالحہ جات میں ملاوٹ کی بنیاد پر سیل جبکہ کابل جنرل سٹور،بسم اللہ ہوٹل،ہاشمی سیفی ریفریشمنٹ ، جدون ڈیری فارم ،الریحان ہنی سنٹر ،جمال چائے اینڈ چاول سنٹرکو مجموعی طور پر23 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثناء چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے نشتر کالونی کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کا معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ، گراں فروشی پر 10دکانداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج جبکہ پانچ دکانداروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے گئے ،کئی دکانوں سے ناقص سبزیاں اور پھل ہٹوا دئیے گئے۔ ٹیم نے ٹماٹر کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سبزی فروشوں سے پوچھ گچھ کی۔خریداری کیلئے آنے والے کئی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اچانک چھاپوں کے سلسلے کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے تاکہ گراں فروشی پر قابو پایا جا سکے۔ میاں عثمان نے خریداری کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے لاہور میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایات درج کرائیں، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریک ڈاؤن

مزید :

علاقائی -