سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے : شاہد خاقان عباسی

سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے : شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے ،پاکستان کی تمام سیاسی ، جمہوری اور دیگر قوتیں سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروغ گزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے، شراکت داروں کی مشاورت سے صوبے میں قیام امن کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ ملک بھر کے عوام کو سی پیک کے یکساں فوائد ملیں گے ،بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاک چین دوستی کے تحت دیگر معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کی ساری سیاسی اور جمہوری قوتیں سی پیک کے معاملے پر یکجا ہیں۔ ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں قیام امن ، صوبے کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز دیں جس پر وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تجاویز کی روشنی میں فوری طور پر ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے جو فیصلے کیے گئے ان پر عملدرآمد کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

علاقائی -