مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے سابق صدر عبدالستار خلیل پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے سابق صدر عبدالستار خلیل پی ٹی آئی میں شامل

  

پشاور( مانیٹرننگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور ضلع پشاور کے سابق صدر عبدالستار خلیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عبدالستار خلیل نے باضابطہ طورپر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔عبدالستار خلیل کا کہنا تھا کہ نسل درنسل مسلم لیگی تھا باور نواز شریف کے غیرآئینی فیصلوں کی وجہ سے پارٹی چھوڑنی پڑی ہے، امیر مقام کو غیرآئینی طور پر پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کیا گیا جو دیرینہ کارکنوں کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔ دیگر ساتھی بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ این اے فور کے ضمنی انتخابات کیلئے انہوں نے کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔اس حلقے میں ابھی تک بجلی نہیں تھی لیکن اب وہاں ٹرانسفارمرز کی بھرمار ہے۔

لیگی رہنما

مزید :

علاقائی -