کراچی ،چھرا مار گروپ سرگرم حملوں میں چار خواتین زخمی ہوگئیں

کراچی ،چھرا مار گروپ سرگرم حملوں میں چار خواتین زخمی ہوگئیں

  

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں خواتین پر موٹر سائیکل سوار افراد کے چھری سے حملے کے واقعات کا نیا سلسلہ سامنے آیا ہے۔گزشتہ دو روز کے دوران چار سے زائد زخمی خواتین کو نجی ہسپتال لایا گیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھرا گروپ کا راج ہے اور اڑتالیس گھنٹوں میں چار سے زائد خواتین کو زخمی کردیا۔حملہ آوروں نے تمام خواتین کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا اور اپنی بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ کئی گھنٹوں بعد بھی پولیس نہ تو حملہ آوروں کا پتا چلا سکی اور نہ یہ پتا لگ سکا کہ خواتین پر کیوں حملہ کیا گیا۔میڈیا کے معاملہ اٹھانے پر آئی جی سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ عارف حنیف سے رپورٹ طلب کرلی۔ادھر پولیس نے زخمی ہونے والی ایک لڑکی عروسہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ، لڑکی نے بتایا کہ وہ 26 ستمبر کو اپنے گھر والوں کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے پیچھے سے تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ حملہ کرنے والا ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا۔لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ عروسہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، حملے کے نتیجے میں اسے 8 ٹانکے آئے، پولیس نے مقدمہ درج کرانے کا کہا تھا لیکن ہم نے منع کردیا۔

چھرامارگروپ

مزید :

علاقائی -