چیئرمین نیب کا تقرر ، خورشید شاہ کی مشاورت جاری، جے آئی نے دو نام دے دیئے

چیئرمین نیب کا تقرر ، خورشید شاہ کی مشاورت جاری، جے آئی نے دو نام دے دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے مشاورتی عمل آگے بڑھنے لگا ہے۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو دو نام تجویز کئے ہیں۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل شاہد عزیز اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو چیئرمین نیب کے لئے نام دے دیئے ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے نام تجویز کر دیئے ہیں تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کسی متفقہ نام پر پہنچے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ناموں کا بھی جائزہ لیں گے۔
چیئرمین نیب

مزید :

علاقائی -