عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے درخواست دائر
لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر،درخواست میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے عمران خا ن کو 2014 میں لانگ مارچ سے روکاتھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود عمران خان نے لانگ مارچ کیا ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔
توہین عدالت