افغان صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر چوکی پر خودکش حملہ ، 14 اہلکار ہلاک ، 4 شدید زخمی
کابل(این این آئی) افغان صوبہ قندھار میں سرکاری دفتر کے باہر واقع ایک چوکی پر خود کش حملے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور بارود سے بھری چوری کی گئی سرکاری گاڑی پر سوار تھا جس نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں واقع پولیس کے صدر دفتر کے باہر قائم حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 14 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔
خود کش حملہ