عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس،نواز شریف 2 اکتوبر کو ہر صورت میں حاضر ہوں،احتساب عدالت

عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس،نواز شریف 2 اکتوبر کو ہر صورت میں حاضر ہوں،احتساب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف دو اکتوبر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت حاضر ہوں۔ احتساب عدالت کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ حسن اور حسین نواز سمن موصول ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، مسلسل عدم حاضری پر ان کے وارنٹ جاری ہوئے۔ نواز شریف 2 اکتوبر کو حاضری یقینی بنائیں۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ 26 ستمبر کو نواز شریف کی پیشی پر سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا، ان کے رویئے کی وجہ سے سماعت جاری رکھنا ممکن نہ رہا جبکہ 26 ستمبر کو عدالت میں سکیورٹی حکام کی بدانتظامی اور میڈیا پر تشدد کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -