ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و قیمتی سامان ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اقبا ل ٹا ؤ ن کے علاقے میں ملک شر یف کی فیملی کو یر غما ل 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا د ما ن کے علا قے میں اصغر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کا ہنہ کے علا قہ میں جبا ر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ20 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ڈیفنس بی کے علا قہ میں صا دق کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔سمن آ با د کے علا قہ سے مظہر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہر بنس پو رہ کے علا قہ میں ند یم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر55ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن میں بشیر،شیر ا کوٹ میں جہا نگیرکی گاڑیاں اورمنا واں میںیاسر ،نو لکھا میں کا شف ،شا د با غ میں علی ،شا د ما ن میں اختر اورفیکٹر ی ایر یا میں با برکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -