باغبانپورہ:معمولی بات پرفیکٹری مالک نے 22 سالہ مزدورمار ڈالا

باغبانپورہ:معمولی بات پرفیکٹری مالک نے 22 سالہ مزدورمار ڈالا

  

لاہور(خبرنگار)باغبانپورہ کے علاقہ میں معمولی بات پر 22 سالہ مزدور کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ مومن پورہ میں ذیشان نامی شخص نے آٹو پارٹس کی فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں وہاڑی کا رہائشی 22سالہ بابر بھی کام کرتا تھا گزشتہ روز بابر کا مالک سے کسی بات پر تنازعہ ہوگیا جس پر مبینہ طور پر مالک نے اصغر وغیرہ کے ساتھ ملکر بابر کو لوہے کے راڈ سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے بابر شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے سر پر شدید چوٹیں آنے پرفوری طبی امداد کے لئے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ ایس ایچ او حسنین فاروق کے مطابق نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ فیکٹری مالک ذیشان سمیت 5افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جس میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -