یوکرائن کے گولہ بارود ڈپو میں آگ لگ گئی، 30ہزار افراد منتقل

یوکرائن کے گولہ بارود ڈپو میں آگ لگ گئی، 30ہزار افراد منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(این این آئی)یوکرائن میں گولہ بارود کے ڈپو میں آگ اور دھماکوں ہوئے جس کے بعد30ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں وسطی علاقے کے اسلحہ ڈپومیں گذشتہ رات آگ لگی جس کے بعد دھماکے بھی ہوئے۔علاقے میں ایک ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ائیر سپیس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد حکام نے اطراف کے 6گاوں اور قصبوں کو لوگوں سے خالی کرا لیا ہے تاہم رواں برس یوکرین میں اسلحہ ڈپو کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔واضح رہے کہ 60ہیکٹرز پر پر پھیلے اس ڈپو میں ایک لاکھ 88 ہزار ٹن گولہ بارود موجود ہے جس میں راکٹ لانچ سسٹم اور ٹینک بھی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -