لٹن روڈ کے علاقہ میں اغواء ہونیوالے طالب علم محمد شاکر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

لٹن روڈ کے علاقہ میں اغواء ہونیوالے طالب علم محمد شاکر کا سراغ نہیں لگایا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں اغواء ہونے والے طالب علم محمد شاکر کا تا حال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن لٹن روڈ محمد واجد گورائیہ کیمبابق اسلامیہ پارک کے رہائشی محمد شوکت کا 14سالہ بیٹا محمد شاکر میٹرک کا طالب علم ہے۔ اور 22ستمبر کو گھر سے باہر گیا اور ایسے لگ رہا ہے کہ 14سالہ شاکر کو کسی نے اغواء کر لیا ہے ۔ اور تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے ۔

انچارج انویسٹی گیش کے مطابق طالب علم شاکر کے اغواء کا مقدمہ نمبر 709/17درج کر لیا ہے۔اور اردگرد کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -