کینٹ،سٹی ڈویژنوں کے الگ الگ چھاپے،4 ڈاکو گرفتار
لاہور (خبر نگار) کینٹ ڈویژن اور سٹی ڈویژن پولیس نے الگ الگ چھاپوں کے دوران دو خطرناک گروہ کے چار ارکان گرفتار،جبکہ 9جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، موٹر سائیکلیں‘ موبائل فون اور چرس برآمد کرلی ہے۔ ایس ایچ او ہیئرنے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ ملزمان اصغر عرف ماڑو اور عباد سے 25 ہزار نقدی، دو عدد پسٹل اور موبائل فون برآمد جبکہ ایس ایچ او رنگ محل نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ہیئر پولیس نے7 جواریئے، چوکی انچارج منہالہ نے امانت نامی منشیات فروش اور باٹا پور پولیس نے غفار نامی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔