شراب برآمدگی کیس : 18ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

شراب برآمدگی کیس : 18ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسڑیٹ رانا شہزاد اشرف نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث 18ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 9 نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں ،اس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ملزمان میں جاوید اقبال،شاہد احمد، افضال احمد، غلام حیدر، اقبال امین، محمد اعظم، لطیف، عدنان، محمد شفیق، سہیل، اعجاز اور نیاز مسیح وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -