اسرائیلی طیاروں کی اردن کے مسافر طیارے کو گھیرنے کی ناکام کوشش

اسرائیلی طیاروں کی اردن کے مسافر طیارے کو گھیرنے کی ناکام کوشش

  

تل ابیب/عمان(این این آئی) اسرائیل کے کئی جنگی طیاروں نے فضائی حدود کے قریب آنے والے اردن کے ایک مسافر بردار طیارے کے گھیراؤ کی کوشش کی تاہم بعد ازاں راستہ بدلنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں نے اردن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت گھیرنے کی کوشش کی جب وہ قاہرہ سے عمان جاتے ہوئے اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا ۔ فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اردنی مسافر جہاز کو اپنی حدود سے باہر نکال دیا۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ اردن کی ’رائل جورڈن‘ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ مصر سے اردن جا رہا تھا۔ اس دوران مسافر جہاز اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا جس پر فضائیہ حرکت میں آگئی تھی۔ نشاندہی ہونے پر اردنی ہوائی جہاز کو جانے دیا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسافر جہاز فنی خرابی کے باعث راستہ بھٹک گیا تھا۔ صہیونی حکام کو جب پتا چلا کہ یہ مسافر بردار جہاز ہے تو اسے جانے دیا گیا۔دوسری جانب اردنی فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے کسی مسافر جہاز میں نہ تو کوئی فنی خرابی ہوئی اور نہ ہی اسے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -