چوری ،ڈکیتی کے ملزم کو 6ماہ قید 10ہزار روپے جرمانہ

چوری ،ڈکیتی کے ملزم کو 6ماہ قید 10ہزار روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مجرم علی شاہ کو6ماہ قید اور10ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قائد اعظم انڈسٹریل پولیس نے ملزم علی شاہ کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے۔

،ملزم چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکاہے،ملزم کے قبضے سے موبائلز فونز اور نقدی برآمد کی جاچکی ہے،لہذا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم علی شاہ کو مذکورہ بالا جرمانہ وسزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -