پی ٹی آئی رہنماء کے بھتیجے کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے

پی ٹی آئی رہنماء کے بھتیجے کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابقہ ایم پی اے ملک کرامت کھوکر کے بھتیجے ملک شوکت کو دو روز قبل اس کے ڈیرے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،گزشتہ روز مقتول کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی تصدق ملک کے بیان پر سیف اللہ،شاکر،علی رضا،عبدالوہاب،ماجد،محمد انور، منشاء،غلام مصطفی،اسرار سمیت دو کس نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے،تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔
،واقعہ میں مقتول کے بھائی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -