بینک الفلاح نادہندہ داؤد جی آپٹیکل کے مالک کو پیش کرنے کا حکم

بینک الفلاح نادہندہ داؤد جی آپٹیکل کے مالک کو پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے بیلف کو بینک الفلاح کے ڈیفالٹر داؤد جی آپٹیکل وحدت روڈ کے مالک کو گرفتار کر کے 7اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فاضل جج قمر اعجاز نے بینک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی۔

، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ داؤد جی آپٹیکل وحدت روڈ کے مالک نے بینک سے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کی اور رقم استعمال کرنے کے بعد بینک کو ادائیگی نہیں کی، کریڈٹ کارڈ کا بل ادا نہ کرنے پر داؤد جی آپٹیکل وحدت روڈ کے مالک محمد داؤد کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، بینک کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ رقم کی عدم ادائیگی پر محمد داؤد کے خلاف ایک لاکھ 82ہزار روپے کی عدالتی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے ،ڈیفالٹر کی جائیداد قرق کر کے نیلامی کا حکم دیا جائے، عدالتی بیلف نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفالٹر کو عدالتی طلبی سے متعلق متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -