ڈیفالٹر مسٹ بائیکس اینڈ کارز ڈیفنس کے مالک کیخلاف 2لاکھ 16ہزار کی ڈگری

ڈیفالٹر مسٹ بائیکس اینڈ کارز ڈیفنس کے مالک کیخلاف 2لاکھ 16ہزار کی ڈگری

  

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے عسکری بینک کے ڈیفالٹر مسٹ بائیکس اینڈ کارز ڈیفنس کے مالک کے خلاف 2لاکھ 16ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔فاضل جج محسن رضا خان نے عسکری بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی۔

، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسٹ بائیکس اینڈ کارز مین بلیوارڈ ڈیفنس کے مالک نے بینک کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر رکھی تھی،شائمن ضیاء نے کریڈٹ کارڈ سے رقم استعمال کرنے کے بعد بینک کو ادائیگی نہیں کی جس پر بینک نے مسٹ بائیکس اینڈ کارز کے مالک کو ستمبر 2015ء میں ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسٹ بائیکس اینڈ کارز کے خلاف ڈگری جاری کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -