ایم سی بی نادہندہ میسرز معین عارف کے مالکان جواب سمیت طلب

ایم سی بی نادہندہ میسرز معین عارف کے مالکان جواب سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے ایم سی بی ڈیفالٹر میسرز معین عارف کے مالکان کو ریکوری کے دعوی پرجواب سمیت 13نومبر کو طلب کر لیا ہے۔فاضل جج محسن رضا خان نے مسلم کمرشل بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میسرز معین عارف کے مالکان نے 2007ء میں کاروبار کے لئے 8لاکھ روپے قرض لیا اور اس کے لئے سعید احمد اور معین عارف نے بطور گارنٹر اپنی 7کنال 9مرلے کی جائیداد رہن رکھوائی۔
، بینک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعدد بار ریکوری کے نوٹسز کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر میسرز معین عارف کو رواں سال اپریل میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -