موثر مانیٹرنگ اور اسکے فالواپ کیلئے معلومات کے بروقت تبادلے کا فیصلہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس افسران اور ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کے افسران کے درمیان باہمی امور کے حل کیلئے میٹنگ ارفع کریم ٹاور آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں طے پایا کہ موثر مانیٹرنگ اور اسکے فالواپ کیلئے معلومات کابر روقت تبادلہ کیا جائے گا۔
خطرناک جرائم کی اطلاع متعلقہ پٹرولنگ پوسٹ کے ساتھ ساتھ پی ایچ پی کنٹرول کو بھی دی جائے گی تاکہ بروقت اور موثر کارروائی کو مانیٹر کیا جائے۔