منشیات کیس میں ملوث دو ملزموں کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزمان محمد شکیل اور صفدر کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔
،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے۔