ابوظہبی ٹیسٹ ، سری لنکا کی محتاط بیٹنگ ، 227رنز ، 6وکٹ باقی
ابو ظہبی(نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4وکٹوں پر227رنز بنا لئے ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 93رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان دنیش چندیمل 60اور ڈک ویلا 42رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے2اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل سلوا نے کیا،پاکستان کو پہلی کامیابی 34 کے مجموعی سکور پر ملی جب حسن علی نے کوشل سلوا کو بولڈ کر دیا، انھوں نے 12 رنز بنائے۔ اس کے اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے تھریمنے کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، یہ یاسر شاہ کی 150ویں ٹیسٹ وکٹ تھی۔کھانے کے وقفے سے قبل یاسر شاہ نے مینڈس کو 10کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلا دی۔کھانے کے وقفے سے پہلے شراکت شروع کرنے کے کرونارتنے اور کپتان چندی مل نے چائے کے وقفے تک اپنی 82 رنز کی رفاقت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا سکور143رنز تک پہنچا دیا۔لیکن چائے کے وقفے کے بعد161رنز کے مجموعی سکور پر کرونارتنے 93 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جب ان کے ساتھ کپتان چندی مال کی توجہ رن لینے کے بجائے گیند کو دیکھنے میں تھی۔دنیش چندیمل اور ڈیک ویلا نے 5ویں وکٹ کیلئے 66رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور4وکٹوں کے نقصان پر227رنز تک پہنچا دیاپہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک لنکن کپتان دنیش چندیمل 60اور ڈک ویلا 42رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے2اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔